منگل 10 نومبر 2026 - 17:16
جامعہ عروۃ الوثقی میں یومِ اقبال: مکتبِ اقبال کا بنیادی ستون مزاحمت و مقاومت ہے؛ ذلت و تسلیم نہیں، علامہ سید جواد نقوی

حوزہ/تحریکِ بیداریِ امتِ مصطفیٰ پاکستان کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے یومِ اقبال پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکتبِ اقبال کا بنیادی پیغام ظلم کے سامنے سرِ تسلیم خم کرنے کے بجائے مزاحمت و مقاومت اختیار کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شاعر مشرق علامہ اقبال رحمۃ اللّٰہ علیہ کے یومِ ولادت کے موقع پر جامعہ عروۃ الوثقی لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ علامہ اقبال کے ہاں دین کا ایک مکمل منظومۂ فکر موجود ہے، جس میں توحید، نظامِ رسالت و امامت ایک مربوط فکری عمارت کی صورت میں سامنے آتے ہیں۔ اس عمارت میں خودی اور مزاحمت و مقاومت کو مرکزی ستون کی حیثیت حاصل ہے۔

جامعہ عروۃ الوثقی میں یومِ اقبال:مکتبِ اقبال کا بنیادی ستون مزاحمت و مقاومت ہے؛ ذلت و تسلیم نہیں، علامہ سید جواد نقوی

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیر کی تاریخ سے یہ حقیقت واضح کی کہ ایک چھوٹی سی اقلیت ہزاروں میل دور سے آکر یہاں کی اکثریت پر حکمران بن گئی، اس کی سرزمین، حکومت، اختیار اور تعلیم چھین لی اور اسے غلام بنا دیا؛ یہ سب اس لیے ممکن ہوا کہ قوم نے مدافعت و مزاحمت کا راستہ چھوڑ دیا۔ آج بھی یہی سوال پوری امتِ مسلمہ کے سامنے ہے کہ دنیا کی آٹھ ارب آبادی میں ظلم و جارحیت کے خلاف مزاحمت کرنے والے کتنے ہیں؟ دین، قرآن اور تعلیمات ایک ہونے کے باوجود امت کا اجتماعی کردار مزاحمت سے خالی کیوں ہے؟ اقبال نے جوانانِ عجم کو مزاحمت و مقاومت کے راز سے آشنا کیا جنہوں نے آگے بڑھ کر یہ پیغام قبول کیا۔ پاکستان، جو اقبال کی سرزمین ہے، وہاں مزاحمت و مقاومت کا شعور اور عملی کردار کہاں ہے؟

جامعہ عروۃ الوثقی میں یومِ اقبال:مکتبِ اقبال کا بنیادی ستون مزاحمت و مقاومت ہے؛ ذلت و تسلیم نہیں، علامہ سید جواد نقوی

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اقبال کے پیغام کو محض شاعری اور فکری مباحث تک محدود رکھنے کے بجائے اجتماعی شعور اور عملی کردار میں ڈھالا جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha